• Post category:Latest News
  • Reading time:1 mins read

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا نواں سنڈیکیٹ اجلاس ڈاکٹر عامرعجاز کی زیرِ صدارت ھوا۔ جس میں مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی گئی۔
جس میں یونیورسٹی کا بجٹ 22-2021 ، مختلف اساتذہ کی پی-ایچ-ڈی کی سٹدی لیو میں توسیع ،اساتذہ کے استعفیٰ ، انجئنرنگ پروگرامز کے نام کی تبدیلی اور اینول رپورٹ کی منظوری دی گئی ۔

میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور (وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور) ، پروفیسر ڈاکٹرآصف علی (وائس چانسلر ایم این ایس ایگریکلچر یونیورسٹی) ، ایچ ای سی ، ایچ ای ڈی ، پی ای سی ، ملک واصف مظہر ران (ممبر پنجاب اسمبلی) ، میڈم شاہدہ احمد (ممبر پنجاب اسمبلی) اور فنانس کے ممبران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے اختتام پر ، تمام سنڈیکیٹ ممبران نے محدود وسائل میں طلباء اور اساتذہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز (وائس چانسلر) کی کاوشوں کو سراہا اور وزیر اعظم کے صاف ستھرا اور سبز پاکستان کے وژن کے مطابق درخت لگائے گئے۔